جہانگیر ترین،علی ترین کو11 جون تک ریلیف مل گیا

31 May, 2021 | 10:17 AM

Ibrar Ahmad
Read more!

 سٹی42:جہانگیر ترین،علی ترین اوردیگر ملزموں  کیخلاف  منی لانڈرنگ اورجعلی بینک  اکاؤنٹ کیس، عدالت نے سماعت11 جون تک ملتوی کر دی۔
  تفصیلات کےمطابق بینکنگ کورٹ  میں جہانگیر ترین،علی ترین اوردیگر ملزموں  کیخلاف  منی لانڈرنگ اورجعلی بینک  اکاؤنٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کی، جہانگیرترین اور علی ترین اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے  تفتیشی آفیسر سے پوچھا کہ اب تک تفتیش کہاں تک پہنچی جس پر تفتیشی افسرنے بتایا وہ نیا مقرر ہوا ہے اس کیس کی تفتیش رانا شہباز کے پاس تھی،اس کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

عدالت نےاظہاربرہمی  کرتے ہوئے کہا کہ اہم نوعیت کا کیس ہے عدالت سے پوچھے بغیر کیوں تفتیش تبدیل کی گئی، کیوں تبادلہ کیا گیا؟ عدالت نے تبادلہ کرنے والے آفیسر اور تفتیشی کو تفتیش مکمل نہ کرنے پر  شوکاز نوٹس جاری کر دیئے،ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین  نے ریمارکس دیئے کہ میں اس حوالے سے اعلیٰ افسران کو لکھوں گا ۔سیشن  عدالت نے سماعت11 جون تک ملتوی کر دی۔

جوڈیشل کمپلیکس  پہنچنے پرکارکنوں کی جانب سے جہانگیر ترین  پر گل پاشی  اوراستقبال کیا گیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کیلئےمقرر کیا تھا،بیرسٹرعلی ظفر کی عزت کرتا ہوں ،انہوں نے کیس پر بڑی محنت کی  اورتفتیش کو مکمل کر لیا ،امید تھی رپورٹ منظر عام پر آ جائے گی مگررپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی،جہانگیر ترین کامزید کہنا تھا کہ  قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ وزیراعظم کو دیدی، قیاس آرائیاں ہیں کہ  رپورٹ ہمارے حق میں ہے ، جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ انصاف مانگنے نکلے تھے ، بہت دن گزر گئےاب تک انصاف مل جانا چاہئے تھا،زیادہ وقت گزر جائے تو انصاف نہیں ملتا ، کسی اعلیٰ عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں