ویب ڈیسک: ملک بھر میں کوروناکے باعث مزید 43 افراد جان کی بازی ہارگئے اور 2 ہزار 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔
این سی اوسی کےاعدادوشمار کےمطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 اور 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے باعث پنجاب میں اب تک 9 ہزار 999 افرادجان کی بازی ہارچکےہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 20،خیبرپختونخوا4 ہزار 73، اسلام آباد 760، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 277اور آزاد کشمیر میں 543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 195، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار 549، پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ 3 لاکھ 17 ہزار 665، بلوچستان 25 ہزار 148، آزاد کشمیر 19 ہزار 232 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 افراد کورونا سےمتاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔