موٹاپے اور بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات کے بہترین و موثر طریقے

31 May, 2021 | 09:05 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)موٹاپے کو سو بیماریوں کی جڑ قرار دیا جاتا ہے،ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ خطرناک انسانی پیٹ کے گرد جمی چربی ہے جس سے نجات حاصل کرنا لازم ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیگر بیماریوں سمیت اضافی وزن اور موٹاپے میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس کی بڑی وجہ  مارکیٹ سے تیار مرغن، تلی ہوئی غذاؤں اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کا بڑھ جانا اور غیر متحرک زندگی کو قرار دیا جاتا ہے۔ موٹاپے کے نتیجے میں پیش آنے والی طبی شکایات میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس ٹائپ1 اور ٹائپ ٹو، غیر متوازن خون کی روانی، جسمانی اعضاء کی غیر مناسب کارکردگی اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونا سر فہر ست ہے۔

پیٹ کی گرد جمی چربی کو گھلانے کے لیے ڈائٹنگ اور ورزش سمیت متعدد طریقے اپنائے جاتے ہیں جو بے سود نظر آ تے ہیں، پیٹ کی چربی گھلانے کا  سب سے موثر علاج اور طریقہ طرز زندگی بدلنا، غیر متحرک زندگی سے جان چھڑانا اور مثبت خوراک کا طویل عرصے تک استعمال کرنا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق دن میں ایک لیموں کا استعمال لازمی کریں، بہتر یہ ہے کہ اپنے دن کا آغاز نیم گرم لیموں پانی کے استعمال سے کریں،  اس کا روزانہ استعمال نہ صرف جسمانی اعضاء فعال ہوں گے  بلکہ آہستہ آہستہ پیٹ بھی کم ہوگا۔سفید چینی، شکر اور براؤن شوگر اور اس سے بنی اشیاء سے پرہیز بہت ضروری ہے، سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جن سے حتی الامکان بچنا چاہیے۔

کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین علاج ہے، پانی خون میں شامل چکنائی اور اضافی شوگر کو زائل کرتا ہے ، زیادہ پانی پینے سے جسم میں موجود زہریلے مادے بھی خارج ہوتے رہتے ہیں۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق باداموں کی کچھ مقدار روزانہ کھانا جسمانی میٹابالزم کو بہتر بناکر موٹاپے اور توند سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، ہر روز 15 سے 17 بادام ضرور کھائیں، چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔بادام دل کی صحت کو بہتر بنانے سمیت بے وقت کی بھوک کو کنٹرول کرتے  ہیں، اس میں موجود مونوسیچوریٹیڈ فیٹس توند گھٹانے میں مدد دیتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چند بادام کھانا بہت تیزی سے جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مزیدخبریں