بی آر بی نہر میں نوجوان شہری ڈوب گیا

31 May, 2021 | 12:51 AM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)چھٹی کے روز بی آر بی نہر میں نہانے کا شوق شہری کی جان لے گیا، کئی گھنٹوں کی امدادی کارروائیوں کے بعد بھی سمن آباد کے رہائشی رضا کی لاش نہ مل سکی ۔
 ریسکیو حکام کے مطابق سمن آباد کا رہائشی 32 سالہ رضا چھٹی کے روز بیدیاں گاؤں میں مقیم اپنے رشتے داروں کے گھر گیا، اتوار کی سہ پہر رضا اپنے دیگر عزیزواقارب کے ہمراہ بی آر بی نہر میں نہانے کے لئے نکلا، جہاں نہاتے ہوئے وہ نہر میں ڈوب گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے چار گھنٹوں تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں، لیکن رضا کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزید پڑھئے: لاہور؛ دریائے راوی میں گرکرشہری ڈوب گیا

اندھیرا چھانے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں پیر کی صبح تک مؤخر کر دیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح دوبارہ سے امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بابو صابو طلعت پارک کے قریب ایک شخص کے دریائے راوی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کیا،جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بھی شہری کا سراغ نہ مل سکا، اندھیرا چھانے پر امدادی کارروائیاں پیر کی صبح تک مؤخر کر دی گئیں تھیں،ڈوبنے والے کی تاحال کوئی شناخت نہیں یا کسی نے بھی اس حوالے سے پولیس میں گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔

مزیدخبریں