(زین مدنی حسینی)معروف اداکار شہروز سبزواری نے بالآخر ماڈل صدف کنول سے نکاح پڑھا ہی لیا ، شہروز سبزواری کی پہلی بیوی سائرہ یوسف نے صدف کنول سے تعلقات کی بناء پر شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کے نامور ماڈل اداکار اور سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری ماڈل اداکارہ صدف کنول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئےہیں۔ نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی۔
دونوں کے قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شہروز سبزواری کی پہلی بیوی ماڈل اداکارہ سائرہ یوسف نے تین ماہ قبل ماڈل صدف کنول سے تعلقات کی بناء پر ہی شہروز سے طلاق لے کر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام کے مطابق دونوں نے ذاتی اختلافات کی بنا پر اپنی شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے یہ وقت ہمارے لیے انتہائی مشکل ہے تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ہم دونوں اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی کو انجوائے کرے اور زندگی میں محبت اور عزت حاصل کرے۔
اس کے علاوہ دونوں نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔
View this post on Instagram