مدثر نذر کی پی سی بی کے ساتھ رفاقت ختم

31 May, 2020 | 07:30 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے رخصتی ہو گئی ، مدثر نذر کہتے ہیں، اکیڈمی میں بہت کچھ کرنے کا خواہشمند تھا ،مگر نہیں کرسکا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ چار سالہ رفاقت ختم ہو گئی ۔ مدثر نذر چار برس تک پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز رہے۔اپنے چار سالہ دور کے حوالے سے مدثر نذر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کےساتھ گہرا تعلق ہے لیکن مجھے اپنے طور پر کام کرنے کی عادت ہے۔ وزیر اعظم کاویژن صرف چھ ٹیموں کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چار سالہ دور ملازمت میں بہت کچھ کرنے کے خواہشمند تھا مگر کوشش کے باوجود ٹارگٹ حاصل نہ کرسکا، تاہم انڈر 13 پروگرام شروع کرنے میں ضرور کامیاب ہوا۔مدثر نذر نے نیشنل اکیڈمی کو ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کی جدوجہدمیں نئے عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں