ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا

آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن (نو ٹوبیکو ڈے) منایا گیا،تمباکو نوشی ہر سال دنیا میں 80 لاکھ افراد کی موت کی وجہ بن رہی ہے، پاکستان میں بھی تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
رواں برس اس دن کا مرکزی خیال ’’ٹوبیکو ایکسپوزڈ‘‘ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹوبیکو انڈسٹری کی جانب سے اپنی پراڈکٹس کی فروخت کے لیے جو تکنیکس استعمال کی جاتی ہیں، ان کا ہدف نوجوان ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق تمباکو نوشی کے باعث دنیا بھر میں ہر سال ہلاک ہونے والے 80 لاکھ افراد میں سے تقریباً 6 لاکھ کے قریب افراد ایسے ہیں جو خود تمباکو نوشی نہیں کرتے، ایسے افراد دوسروں کی تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والےدھوئیں کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جو بعد ازاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔

پاکستان میں جگہ جگہ کھلےعام سگریٹ کی فروخت اور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی غیر سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer