فیاض الحسن چوہان کے شریف برادران پر وار،منافق قرار دیدیا

31 May, 2020 | 01:42 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے۔


وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالیہ تصویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہتے تھےکہ مجھ سے زیادہ کوئی بیمار نہیں جبکہ لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی ڈھٹائی کےساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتےتھےکہ مجھ سےزیادہ دلیر کوئی نہیں، شہباز شریف لندن سے واپس آ کرکورونا سے لڑنے کے بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی غلط بیانی اور منافقت کا اعلیٰ شاہکار ہیں، شہبازشریف نیب میں دائر ہونے والےمتوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کے لیےشاہد خاقان عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استعمال کررہےہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی خود سر سے پاؤں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں، شہباز شریف کی سیاست ٹی ٹی، اقربا پروری،منافقت اور بزدلی کا شکار ہو چکی ہے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں،ڈاکٹر عدنان سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ 19 نومبر 2019 کو لندن گئے تھے جہاں وہ ان کے ساتھ ہی دیگر معالجین سے ملتے رہے رہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی و مریم نواز کی بیٹی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ڈاکٹر عدنان فلائٹ پی کے 788 کے ذریعے  صبح لاہور پہنچے ہیں۔ذرائع کہہ رہے ہیں  کہ نواز شریف بھی جلد وطن واپس آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن کے علاقے پارک لین میں دونقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر دھاتی راڈ سے حملہ بھی کیا تھا اور مکے مار کر زدو کوب کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔


 

مزیدخبریں