پاکستانی صوفیانہ موسیقی دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہے : عابدہ پروین

31 May, 2020 | 03:05 PM

Shazia Bashir

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی ) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گائیکہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ پاکستان کی صوفیانہ موسیقی دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے , صوفی ازم وہ رنگ ہے جس میں ہر کوئی اپنے آپ کو رنگنے کی کوشش کرتا ہے۔

گزشتہ روز خصوصی گفتگو میں مایہ ناز صوفی گلوکارہ نے کہا کہ بزرگوں اور صوفیوں کا کلام میری وجہ پہچان بنا اور ہمارے ملک اور خاص کر سندھ اور پنجاب کی دھرتی میں بڑے بڑے صوفیاءکرام گزرے ہیں جن کی تعلیمات اور درس و تبلیغ کے عوض آج اس ملک میں مسلمان موجود ہیں۔ انہوں نے مزید  کہا کہ آج پاکستان کے ساتھ ساتھ  دیگر ممالک میں بھی صوفی میوزک بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گائیکہ  عابدہ پروین نے    موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا، گائیکی کے ذریعے صوفیانہ کلام کوپھیلانے کی بات کی جائے تو شاید اس وقت پورے برصغیر میں عابدہ پروین سے بڑا کوئی نام نہیں،  انھوں نے صرف پاکستان اور بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں صوفی شعراکے پیغام کو پھیلایا۔

عابدہ پروین کا  تعلق ایک موسیقار گھرانے سے ہے، 2012 میں عابدہ پروین کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیازسے نوازا گیا، اسی برس انہیں بھارت کی بیگم اختر اکیڈمی آف غزل کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈبھی دیا گیا۔ اور عابدہ پروین کو اس سے پہلے حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس بھی مل چکا ہے۔

2015میں بھی پاکستان اور بیرونِ ممالک میں عابدہ پروین نے کئی شوز کیے اور موسیقی کی دنیا میں منفرد شناخت کی حامل رہیں، عابدہ پروین کو پاکستان اور بھارت کے مقابلہ موسیقی پروگرام Sur kshetra میں بطور جج بھی رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں