وسیم اکرم کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی خصوصی ٹیم میں شامل

31 May, 2020 | 12:32 PM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) کے نان اٰنرز بورڈ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ہوم آف کرکٹ کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے آنرز بورڈ پر درج نہیں ہو سکا، ایل سی جی نے نان آنرز بورڈز کی ٹیم میں جن گیارہ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، وی جی گریس، وریندر سہواگ، سچن ٹینڈولکر، برائن لارا، ویرات کوہلی، جیکس کیلس، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، ڈینس لیلی اور کرٹلی ایمبروس شامل ہیں۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) نے نان آنرز بورڈز کی ٹیم میں جن گیارہ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ان میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، وی جی گریس، وریندر سہواگ، سچن ٹینڈولکر، برائن لارا، ویرات کوہلی، جیکس کیلس، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، ڈینس لیلی اور کرٹلی ایمبروس شامل ہیں۔

خیال رہے کہ لارڈز میں پانچ وکٹیں یا سینچری بنانے والوں کا نام اعزازی بورڈ میں تحریر کیا جاتا ہے، دنیا کے یہ عظیم کرکٹر حیرت انگیز طور پر لارڈز میں یہ کارنامہ دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

 

دوسری جانب سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کے بعد فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی، ‏وہاب یاض ‏ کا کہنا ہے کہ  سنٹرل کنریکٹ نہیں بلکہ ملک کے  لئےکھیلنا ترجیح ہے۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض  کا کہنا ہے کہ ‏ سنٹرل کنریکٹ میں شامل نہ کرنا  پاکستان کرکٹ بورڈ  کا فیصلہ  ہے اور کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔


 

مزیدخبریں