لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل امپورٹرز سے سپرٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی

31 May, 2019 | 12:56 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پانچ کروڑ سے کم آمدن والے کمرشل امپورٹرز اور کاروباری افراد کے لئے بڑی خبر، لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل امپورٹرز سے سپرٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی، ایف بی آر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کیا، دورکنی بنچ کے روبرو محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حتمی ٹیکس ادا کرنے والوں سے سپر ٹیکس کی وصولی انکم ٹیکس آرڈنینس کی خلاف ورزی ہے۔ محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانچ کروڑ سے کم آمدن والے کمرشل امپورٹرز اور کاروباری افراد سے سپر ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کمرشل امپورٹرز سے سپر ٹیکس کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

ایف بی آر کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری افراد سے سپرٹیکس کی وصولی قانون کے مطابق کی جارہی ہے، تاہم عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں