ایل ڈی اے نے پانچ پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات مسمار کردیں

31 May, 2019 | 11:24 AM

Shazia Bashir

سٹی42: ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، ایل ڈی اے عملہ نے پانچ پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات مسمار کردیں۔    

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی نجانب سے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔  ایل ڈی اے نے بھاری مشینری اے 13 ڈی ون، 33 کیو،418 جے تھری، 932 جے ٹو اور 49 ایم پر کارروائی کرتے ہوئے تعمیرات مسمار کردیں۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز چیمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار یاسر نے کارروائی کی نگرانی کی۔

مزیدخبریں