پولیس کی غنڈاگردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

31 May, 2019 | 10:43 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) ریس کورس میں پولیس گردی کاایک اورواقعہ سامنے آگیا، والدہ کی ادویات لینے آئے نوجوان کو ہزاروں روپے کا نقصان اور تشدد کا نشانہ بنایا، ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے،واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس کے اہلکاروں نے والدہ کی ادویات لینےآئےنوجوان کوہزاروں روپےکاٹیکہ لگا دیا، ریس کورس پولیس کےاہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کامران کو چیکنگ کے بہانے روکا اور پھر پیسوں کا مطالبہ کیا جبکہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد بھی کیا اور مزاحمت کرنے پر اہلکاروں نے تشدد کرتے ہوئے سر بھی پھاڑ دیا ۔

پولیس اہلکاروں نے معاملہ کو چھپانے کے لئے متاثرہ نوجوان کو ہسپتال چھوڑا اور پھر اسی پر مقدمہ درج کروا دیا ،واقعہ کی سی سی ٹی وی نے پولیس اہلکاروں کے کارنامے کا بھانڈا پھوڑ دیاجبکہ دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو واقعہ کی انکوائری کےبعدرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ذمےدار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں