پاکستان کرکٹ ٹیم سے محبت، گلوکارہ سائرہ نسیم بھی پیچھے نہ رہیں

31 May, 2019 | 12:41 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے  کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنا گانا ’’جی اے جی اے پاکستان‘‘ ریلیز کردیا، گانا ورلڈ کپ کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

گلوکارہ سائرہ نسیم کے گانے ’’جی اے جی اے پاکستان‘‘ کو خصوصی طور پر ورلڈ کپ کے حوالے سے تیار کیا گیا جس کی شاعری سائرہ نسیم نے خود لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک مجتبی علی نے ترتیب دیا ہے۔گانے کو سائرہ نسیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جہاں ریلیز ہوتے ہی اسے بے پناہ مقبولیت مل رہی ہے۔

سائرہ نسیم کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے اور دوبارہ ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے۔

مزیدخبریں