پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن انٹرنیشنل ریگولیٹری کمیونٹی کا رکن بن گیا

31 May, 2018 | 10:00 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی سرفراز بھٹی: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی فراہمی صحت کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹیز نے عالمی شراکت دار کا درجہ دے دیا۔

کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی گذشتہ پانچ سال میں منفرد اور ماہرانہ خدمات کی کامیابیاں عالمی ادارے کے نزدیک ایک مثالی کارکردگی ہے۔ شراکت داری کمیشن کی صوبے میں فراہمی صحت کے کم سے کم معیارات متعارف کرانے اور ان پر علاج گاہوں کی جانب سے عمل درآمد کے نظام وضع کرنے کے باعث دی گئی ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی،23کلینکس سربمہر

عالمی ادارے کے 46 مما لک کے 110ممبران ہیں اور اب پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن بھی عالمی خدمات کے فریم ورک کا ایک حصہ ہے،جس سے اسکی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوگا۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن انٹرنیشنل ریگولیٹری کمیونٹی کا ایک رکن بن گیا ہے۔

مزیدخبریں