سیرت نقوی: گڑھی شاہو میں لاہور ڈسٹرکٹ ہیلتھ لاہور اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور یاک فین کے باہمی اشتراک سے سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین،ڈاکٹر بشیر ندیم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر طاہرہ مریم نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہورکی سی ای او شہناز نسیم نے شرکت کی۔ اس موقع پرسید ذوالفقار حسین نے کہا کہ تعلیمی ادارے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس انٹرنیشنل سٹینڈر کے مطابق درجہ حاصل کر چکے ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔