(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی انتخابات میں تاخیر کی قرارداد اچھا شگون نہیں، بروقت انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔وزراء ، بیوروکریٹس کی موجیں ختم،چیف جسٹس نے سخت ترین حکم جاری کردیا
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاون میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے صحافیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں انتخابات میں تاخیر کی قرارداداچھا شگون نہیں، الیکشن کمیشن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بروقت الیکشن کروائیں جبکہ ہم بھی الیکشن بروقت دیکھنا چاہتے ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رخصت ہونے سے قبل حکومت کا عوام کو آخری تحفہ
نگران وزیر اعلیٰ کا نام واپس لیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر کھوسہ اور گوہر اعجاز کا نام جبکہ نون لیگ نے جسٹس (ر) سائر علی اور طارق سلیم ڈوگر کے نام دیئے مگر اپوزیشن نے اپنے ہی دئیے ہوئے ناصر کھوسہ کے نام سے ہی یوٹرن لے لیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہمارے مقابلے پر کوئی ایک منصوبہ تو دوسرے صوبے پیش کریں۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔شہباز شریف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ ناصر کھوسہ کی معذرت ان کا اپنا فیصلہ ہے، آئین کے مطابق ہم نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے باہمی مشاورت کر لی ہے اس کے بعد حکومت وقت سمری تیار کرتی ہے۔