لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو عدالتی پروانہ مل گیا

31 May, 2018 | 11:43 AM

Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔شہباز شریف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئے

سٹی42 کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازم فہیم ممتاز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 28 سال سے سٹور کیپر کے طور پر کام کر رہا ہے لیکن ابھی تک ترقی کے حق سے محروم ہے۔ لارڈ میئر کو ترقی کے لیے درخواست بھی دی مگرشنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

خبر پڑھیں۔۔صوبائی وزراء نے تحریک انصاف کو یوٹرن پارٹی قرار دیدیا

درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے دادرسی کے لیے لارڈ میئر کو بھجوائی۔ عدالت کے 28 اپریل 2018 کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

درخواستگزار نے استدعا کی ہےکہ حکم عدولی پر لارڈ میئر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں