صوبائی وزراء نے تحریک انصاف کو یوٹرن پارٹی قرار دیدیا

31 May, 2018 | 11:24 AM

(عمر اسلم) تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام واپس لئے جانے پر صوبائی وزراءنے تحریک انصاف کو یوٹرن پارٹی قرار دے دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئے

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے پر صوبائی وزراء ملک ندیم کامران اور خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اپنی بات سے پھرنا تحریک انصاف کی پرانی عادت ہے جبکہ صوبائی وزیر صنعت شیخ علائوالدین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے فیصلوں پر قائم نہیں رہ سکتی ملک کیا چلائے گی۔

خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف کا یوٹرن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لے لیا

صوبائی وزراءکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی تک سیاسی جماعت نہیں بنی اور عوام آئندہ الیکشن میں یوٹرن خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔

تفصیل جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں۔۔ کون ہوگا پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ؟ بڑا نام سامنے آگیا

واضح رہے کہ26 مئی کو تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کا نام دیا تھا اور کل تحریک انصاف نے یوٹرن لیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا ۔

مزیدخبریں