سٹی42: انڈیا کے سونی ٹی وی کے میوزک ریلیٹی شو "انڈین آئیڈل" سیزن 15 میں فائنل سے پہلے راگنی شندے کو نکالا گیا، اب ایک اور انہونی ہو گئی کہ اس ویک اینڈ ہونے والا گرینڈ فائنل ہی ملتوی کر دیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ انڈین آئیڈل سیزن 15 کے گرینڈ فائنل میں ایک ہفتے کی تاخیر ہو گئی ہے۔ انڈین آئیڈل کے میزبان آدتیہ نارائن نے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے جاری کردہ ایک ٹیزر میں اعلان کیا کہ اب انڈین آئیڈل کا گرینڈ فائنل پہلے بتائی گئی تاریخ پر نہیں ہو رہا بلکہ اب یہ فائنل 5 اپریل اور 6 اپریل کو ہو گا۔
انڈین آئیڈل سیزن 15 کا گرینڈ فائنل ملتوی ہو جانا بظاہر انہونی بات ہے لیکن اس سیزن کے آخری ہفتوں میں اس سے بڑی انہونی پہلے ہو چکی ہے اس لئے اب کچھ بھی ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

سونی انٹرٹینمنٹ کے اس دھماکہ خیز ٹیزر میں صرف آدتیہ نارائن کو ہی دکھایا گیا۔ ٹاپ چھ فائنلسٹ چیتنیا دیوادے، اسنیہا شنکر، سبھاجیت چکرورتی، پریانشو دتہ، ماناسی گھوش، اور انیرودھ سوسورام، ٹیزر میں غائب تھے۔ بینڈ کے ارکان بھی غیر حاضر تھے۔
سنگنگ ریئلٹی پروگرام کے شائقین کو اب یہ دیکھنے کے لیے 5 اور 6 اپریل تک انتظار کرنا ہو گا کہ فاتح کا تاج کسے پہنایا جائے گا۔
سونی انٹرٹینمنٹ کے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اطلاع کی ویڈیو کا آغاز آدتیہ کے ساتھ ہوتا ہے، "ہیلو، انڈین آئیڈل کے ہمارے عظیم الشان فائنل کی رات میں خوش آمدید۔ فائنل ٹاپ 6 کہاں ہیں، میوزک بینڈ اور ججز کہاں ہیں؟"۔ تین جج شریا گھوشال، وشال ددلانی اور بادشاہ اس بارے میں الجھ گئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ اس کے بعد سابق اداکار نیلم کوٹھاری اور گلوکار سکھوندر سنگھ ٹاپ 6 فائنلسٹ کے ساتھ نظر آتے ہیں، جس نے ایک بڑا موڑ ظاہر کیا۔
رومو آدتیہ نارائن کے اس انکشاف سے کہ انڈین آئیڈل سیزن 15 کا گرینڈ فائنل اب ایک ہفتہ بعد ہوگا۔ اس مقبول شو کے 15 ویں سیزن مین دلچسپی رکھنے والے فینز مین ایک بار پھر ضصہ اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
راگنی شندے کی شو سے علیحدگی
دو ہفتے پہلے شو کے ججوں نے یا ان کے پیچھے بیٹھے منتظمین نے اچانک اعلان کیا کہ شو کے فائنل کے قریب دو مقبول سنگرز کو الیمینیٹ کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے ایک اورنگ آباد کی راگنی شندے تھیں جن کے متعلق گمان کیا جا رہا تھا کہ وہ آسانی سے فائنل جیت جائیں گی۔ پندرہ سالہ راگنی شندے کو انڈین آئیڈل سیزن 15 میں بعد میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں ان کی بہت غیر معمولی پرفارمنس کے سبب ٹاپ 15 کے ساتھ براہ راست شامل کیا گیا تھا۔
راگنی نے ہر شو میں ایک سے بڑھ کر ایک پرفیکٹ سونگ گائے اور آشا بھوسلے کا نیا جنم کہلائیں، انہوں نے لتا، آشا سے لے کر نئے سنگرز تک سب کے مشکل ترین گیت کمال مہارت سے گا کر ججوں اور میوزک کے پنڈتوں کے منہ سے بار ہا یہ کہلوایا کہ ان جیسا گلا اس وقت کسی کا نہیں اور وہ میوزک میں نئی بلندیوں تک جائیں گی۔
راگنی کے لئے سوشل پلیٹ فارمز پر کیمپین
ہر پرفارمنس پر تعریفوں کی پھواروں میں بھیگتی راگنی شندے کو دو ہفتے گالا 20 ٹاپ 8 کے دوران اچانک یہ اعلان کر کے شو سے الگ کر دیا گیا کہ ان کو فینز کی جانب سے کم پسندیدگی ملی ہے۔
فینز نے اس دعوے کے برعکس کئی روز تک سوشل پلیٹ فارمز پر "راگنی کے لئے انصاف" کی مہم چلائی۔ بہت سوں نے انڈین آئیڈل کا بلیک آؤٹ کرنے کا ہی نعرہ لگا دیا۔
تاہم اس کنٹروورسی کے باوجود انڈین آئیڈل سیزن 15 کے منتظمین نے شو کو فائنل کی طرف بڑھایا۔ 23 مارچ کو ٹاپ 6 کا سیمی فائنل ہوا۔ اس کے بعد انہی ٹاپ سکس کے ساتھ دو پری فائنل کئے گئے۔
اس کےبعد منتظمین نے گرینڈ فائنل کی تاریخ اناؤنس کر دی، لیکن اب اچانک اعلان کروا دیا کہ فائنل ایک ہفتہ تاخیر سے ہو گا۔
اس سیزن میں مغربی بنگال کے سنگرز نے زبردست مظاہرہ کیا ہے، چھ میں سے تین فائنلسٹ بنگال سے ہیں۔ کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پروفیشنل گلوکارہ مانسی گھوش نے اپنے منفرد انداز گائیکی سے سامعین کو محظوظ کیا۔ کھڑگپور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سبھاجیت چکرورتی نہ صرف اپنی روح پرور آواز کے لیے بلکہ ایک سابق پان بیچنے والے کی حیثیت سے اپنی زندگی کی کہانی کے لیے بھی قابل ذکر ہیں۔ کولکتہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ پریانشو دتہ نے بھی اپنی متحرک کارکردگی سے پورے سیزن میں دیرپا اثر ڈالا ہے۔ پریانشو دتہ نے بھوانی پور گجراتی ایجوکیشن سوسائٹی کالج میں اپنی تعلیم حاصل کی اور اپنی مؤثر پرفارمنس سے تیزی سے شہرت حاصل کی۔
انڈین آئیڈل سیزن 15، جس کا پریمیئر 26 اکتوبر 2024 کو ہوا تھا، ہر ہفتہ اور اتوار کو رات 8:30 بجے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا ہے۔ سیزن 15 کا آغاز اگست 2024 میں آڈیشنز کے بعد 31 گولڈن ٹکٹ حاصل کرنے والے سنگرز کے ساتھ ہوا تھا، تب اس شو کی جو ریٹنگ تھی وہ فائنل آنے تک بڑھنے کی بجائے کم ہوتے ہوتے آدھی رہ گئی ہے۔
فائنل میں تاخیر کیوں ہوئی۔
کوئی مانے یا نہ مانے لیکن چینل اور پروڈکشن ہاؤس کا یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے انڈین آئیڈل 15 کی مقبولیت کی وجہ سے سیزن کو بڑھانے کے لیے گرینڈ فائنل کو ایک ہفتے کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا کہ چونکہ انڈین آئیڈل 15 بہت کامیاب رہا، اس لیے پروڈکشن نے ایک وسیع اور یادگار فائنل تیار کرنے کا فیصلہ کیا، جسے 5 اور 6 اپریل کے لیے ری شیڈول کیا گیا ہے۔ یہ ایک مشہور شخصیت اور سابقہ مہمانوں کی پرفارمنس کے ساتھ خصوصی مہمانوں کا فائنل ہوگا۔
ووٹنگ لائنز دوبارہ کھول دی گئیں
فائنل ملتوی کرنے کی وجہ کچھ بھی ہو، بہرحال نئے فائنل کے آنے تک فینز کو اپنے فیوریٹ سنگرز کی سپورٹ ظاہر کرنے کے لےئ پھر سے موقع مل گیا ہے۔ سونی انٹرٹینمنٹ نے اپنی ایپلی کیشن پر شائقین کو اپنے پسندیدہ مدمقابل کی حمایت کرنے کا ایک اور موقع دیا ہے۔
فائنل میں تاخیر کی وجہ سے ووٹنگ لائنیں دوبارہ کھل گئی ہیں۔
انڈین آئیڈل 15 کا فاتح نہ صرف ٹرافی گھر لے جائے گا بلکہ اسے 15 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا جائے گا۔