سٹی42: اپریل فولز ڈے پر پاکستانی عوام کے لئے پہلا اپریل فولز ڈے جھٹکا وفاقی حکومت نے کیلنْڈر پر تاریخ بدلتے ہی لگا دیا۔ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لٹر کمی کر دی اور پٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ ایک اور حکمنامہ میں اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 6 روپے 45 پیسے کم کر دی۔ شہری حیران ہیں کہ ایک ہی خام تیل سے نکلنے والا پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کیونکر ہو گیا جبکہ اوگرا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت آج یکم مئی سے 279 روپے 75 پیسے کی بجائے 289 روپے 41 پیسے ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت آج سے 285 روپے 56 پیسے کی بجائے 282 روپے 24 پیسے ہو گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت سعودی عرب کی کمپنی آرام کو کی سی پی اور ڈالر کے پاکستانی کرنسی کے ساتھ ایکسچینج رہٹ سے منسلک ہے۔ مارچ کے دوران آرام کو سی پی 2.8 فیصد کم ہوئی اور ڈٓلر بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں 0.25 فیصد سستا ہوا۔ اس تناسب سے پاکستان مین ایل پی جی کی قیمت 11.8 کلو گرام سلنڈر کے لئے 76 روپے 9 پیسے کم کر دی گئی ہے۔