لاہور میں پولیس اہلکار کا قتل 

31 Mar, 2024 | 10:53 PM

اسرار خان : شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو قتل کر دیا ۔۔۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنڈی قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں شاہدرہ ٹاؤن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل غضنفر ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔۔۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔۔۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔۔۔

مزیدخبریں