سٹی42: ملک بھر میں لاکھوں مسلمان آج شب اعتکاف میں بیٹھ گئے۔
ملک بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج نماز مغرب سے قبل مساجد میں لاکھوں مسلمان رمضان کا آخری عشرہ سنت اعتکاف میں گزارنے کی نیت سے معتکف ہوئے۔ ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے معمول کے طریقہ کار کے مطابق انتظامات کیے گئے ہیں۔
اعتکاف کا تصور
اعتکاف کو سنت عبادت تصور کیا جاتا ہے۔ یہ سال بھر میں کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے تاہم رمضان المبارک کے دوران خصوصاً آخری عشرے میں تمام وقت عبادت میں گزارنے کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کی عالم اسلام میں قدیم روایت ہے۔ پاکستان میں بھی مسمان خشوع و خضوع کے ساتھ اس سنت کو اختیار کرتے ہیں۔ اعتکاف ایک دن کا بھی ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ کسی بھی مدت کے لئے۔ اسے مجبوری کی حالتت میں کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے۔ اعتکاف کرنے والوں کو مسجد میں عبادت کے لئے کسی بھی حصہ میں جا سکتے ہیں تاہم ان کے آرام کے دوران پرائیویسی کے لئے مساجد میں الگ گوشوں میں اعتکاف کرنے والوں کے لئے عارضی پردہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
خواتین کا اعتکاف
اعتکاف کی عبادت خواتین گھروں میں کرتی ہیں جبکہ مردوں کو لئے مسجد مین اعتکاف کرنا افضل خیال کیا جاتا ہے۔ یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو ، لیلۃ القدر خواہ کسی بھی رات آئے، اس میں عبادت کرنے کی سعادت بھی مل جاتی ہے۔
عام روایت ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والےعید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کر کے اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں جبکہ خواتین اپنا اعتکاف گھروں میں مکمل کرتی ہیں۔