ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ انجینئیروں کی میتیں  آج چین رونہ کی جائیں گی

China, Chinese Engenders dead bodies, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  شانگلہ خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے پانچ  چینی انجینئروں کی  میتیں آج رات چین روانہ کی جا رہی ہیں۔  وزیر داخلہ محسن نقوی اپنی نگرانی میں چینی انجینئرز کی میتیں  چینی حکام کے حوالے کریں گے۔

نور خان ائیر بیس پر چینی سفارتکاروں اور دیگر وزراء کی موجودگی میں چینی باشندوں کی میتیں عوامی جمہوریہ چین روانہ کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک چینی حکام کے ہمراہ خصوصی جہاز میں میتیں لے کر چین جائیں گے۔

خصوصی طیارہ  چینی انجینئرز کی میتیں لے کر آج رات 10 بجے چین روانہ ہو گا۔

میتوں کی روانگی سے قبل پاکستان میں خدمات انجام دینے کے دوران جاں بحق ہونے والے چینی انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نورخان ائیربیس پر مختصر تعزیتی تقریب منعقد ہوگی۔