پی ٹی آئی کا ایسٹر کے روز احتجاج، عمران خان کی رہائی کے لیے  سڑکوں پر نکلیں گے،شیرافضل

31 Mar, 2024 | 08:20 PM

سٹی42: آج ایسٹر کے روز پشاور میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا  گیا، احتجاجی ریلی پریس کلب پشاور پہنچی جہاں ریلی کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر ، عمر  ایوب اور  شیر افضل مروت نے شرکا سے خطاب کیا۔

مرکزی جی ٹی روڈ کو ایک طرف ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے ۔  مظاہرین نے عمران خان  کی رہائی کے حق میں نعرے  لگائے۔  شیرافضل مروت نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورعدلیہ کی آزادی کے لئے نکلے ہیں۔ اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے ، عمران خان کی رہائی کے لیے  سڑکوں پر نکلیں گے۔ 
بیرسٹرگوہر خان نے  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ رمضان میں اتنے لوگوں کا باہرآنا بانی پی ٹی آئی کی مقولیت کا ثبوت ہے، عمران خان نظریہ کا نام ہے۔

مزیدخبریں