کئی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے

31 Mar, 2024 | 07:57 PM

سٹی42: پاکستان کے علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمی طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اپر دیر،  دیر،واڑی،براوَل اور شرینگل  کے علاوہ سوات کے تمام علاقوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکےکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیمائی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ زلزلہ تاجکستان میں آیا جس کی شدت ریختر سکیل پر چار اعشاریہ پانچ تھی۔ اس زلزلہ کے جھٹکے واخان کے اس پار پاکستان کے علاقوں میں بھی  محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کے بعد کسی بھی علاقہ سے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

تاجکستان میں مسلسل زلزلے

 آج آنے الے زلزلہ کا مرکز تاجکستان میں  اشکاشیم سے  15  کلومیٹر دور تھا۔ کل  30 مارچ کو تاجکستان میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، پرسوں  29 مارچ کو تاجکستان کے اسی علاقہ میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا جبکہ اس سے ایک دن پہلے  28  مارچ کو  4.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اسی علاقہ میں 27 مارچ کو 4.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ 

مزیدخبریں