سکول وین سے دو بچوں کا اغوا، ماسٹر مائنڈ رشتہ دار نکلا، 5  گرفتار، 2 فرار

31 Mar, 2024 | 06:25 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: سکول وین سے دو بچوں کو اغوا کر کے بھاری تاوان مانگنے والے گروہ کے پانچ رکن گرفتار ہو گئے، اغوا کا ماسٹر مائنڈ بچوں کا رشتہ دار نکلا۔

کراچی کے علاقہ سمن آباد میں 26مارچ کواسکول وین سےدوبچےاغواکیےگئے تھے۔سفید کارمیں سوارچارملزموں نے سکول وین کو سڑک پر روک کر اس میں سوار دو بچوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیاتھا۔بچوں کونامعلوم مقام پرلےجا کر اغوا کاروں نے ان کے گھر پر فون کر کے بچوں کے وارثوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔  

 اس اغوا کی ایف آئی آر کی درخواست ملنے کے بعد پولیس مسلسل اس کیس کی تفتیش کر رہی تھی کیونکہ ملزموں نے فون کال کر کے اپنا نشان دے دیا تھا۔

 ایس پی ظفر چھانگا نے بتایا کہ  ملزم گرفتاری کےخوف سےبچوں کو ناگن چورنگی پر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ گزشتہ شب پولیس نے  5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔  اغوامیں 7ملزم شامل تھے۔  گرفتار ہونے والے 5 ملزموں میں واردات کا  ماسٹرمائند وجاحت بھی شامل ہے،جو بچوں کا رشتہ دار ہے۔  حماد،حمدان،سلطان ،اسامہ بھی گرفتار ہو چکے ملزموں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں