راؤ دلشاد : وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ماڈل ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی گئی جس میں ملک کے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سےوزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔