سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ایسٹر خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ مسیحی امن پسند شہری ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریک پاکستان میں بھپور کردار ادا کیا اور پاکستان بننے سے اب تک ملک کی ترقی میں اپنے حصے سے زیادہ حصہ ڈالا۔
محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری کی وطن سے محبت شک وشبہ سے بالا تر ہے۔