سٹی42: مناواں لاہور میں حفیظ گارڈن کے قریب شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ لیا،واردات کرتے اور پکڑےجانے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سٹی42 نےحاصل کرلی ہے۔
کلوز سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکونے سحری کے وقت موٹرسائیکل سوار شہری کو روکا لیکن اس وقت ڈاکو کی بدقسمتی یہ تھی کہ شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکین فوری موقع پر پہنچ گئے۔
علاقہ مکینوں نے ڈاکو پو پکڑ کر اس کی درگت بنا ڈالی اور پھر اس کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
مناواں :علاقہ مکینوں نے ڈاکو پو پکڑ کر اس کی درگت بنا ڈالی
31 Mar, 2024 | 04:36 PM