ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم شہادت حضرت علی ؓ ، جلوس و مجالس کی بھرپور مانیٹرنگ کے لئے ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

یوم شہادت حضرت علی ؓ ، جلوس و مجالس کی بھرپور مانیٹرنگ کے لئے ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)21 رمضان المبارک، یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ، انتظامات مکمل، افسران و ملازمین کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر جلوس و مجالس کی بھرپور مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم میں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق افسران و ملازمین کنٹرول روم میں چار شفٹوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے.  31 مارچ اور یکم اپریل کو چار شفٹوں میں کل 29 ملازمین ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

 ایم سی ایل، پولیس، ریسکیو، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور سول ڈیفنس کے اہلکار کنٹرول روم میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

 پہلی شفٹ 31 مارچ کی رات 08 بجے سے شروع ہو کر صبح 08 بجے، دوسری شفٹ صبح 08 بجے سے سہ پہر 03 بجے تک ملازمین ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔