سٹی42: عید الفطر پر چھ دن کی طویل عید ہالیڈیز کا رسمی اعلان کر دیا گیا ہے لیکن یہ اعلان پاکستان نہیں سعودی عرب میں کیا گیا ہے۔
ریاض میں سعودی عرب کے سرکاری حکام نے نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے مطابق 29 رمضان المبارک کی چھٹی 8 اپریل بروز پیر کو کام کے دن کے اختتام پر شروع ہوگی۔ سعودی عرب میں غیر سرکاری اداروں کے ملازمین جمعرات تک عید الفطر کی چھٹیاں منائیں گے۔
سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق عید ہالیڈیز کا اعلان کرتے ہوئے سعودی وزارت انسانی وسائل نے اس قانون کا حوالہ بھی دیا ہے جس کے تحت نجی آجر اپنے ملازمین کو یہ چھٹیاں دینے کے پابند ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ آجروں کو اس بات پر عمل کرنا چاہیے جو لیبر لاء کے ایگزیکٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف میں بیان کیی گئی ہے۔
سعودی عرب میں ملازمین کو اس عید پر ملازمین چھ دن کی طویل ہالیڈیز مل رہی ہیں کیونکہ جمعہ اور ہفتہ کو پہلے ہی مملکت میں اختتام ہفتہ کے طور پر طے شدہ ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔
اتوار 14 اپریل کو، سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے اپنے کام پر واپس آجائیں گے۔