لانگ عید  ہالیڈیز کا نوٹیفیکیشن فیک نکلا

31 Mar, 2024 | 03:18 AM

سٹی42: عیدالفطر کی طویل ہالیڈیز کی خوشی حباب بر آب ثابت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات کے متعلق سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی خبروں کو فیک نیوز اور تعطیلات کے نوٹیفیکیشن کو فیل قرار دے دیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک فیک سرکاری نوٹیفیکیشن پھیلایا گیا جس سے یہ تاثر ملتا تھا کہ اس مرتبہ عید الفظر پر سرکاری چھٹیاں تین سے بڑھ کر چھ ہو جائیں گی۔ یہ فیک نیوز گھڑنے والوں نے  عید کے متوقع دن میں ہیر پھیر کے ساتھ ایک فیک سرکاری نوٹیفیکیشن بھی گھڑ لیا تھا۔ سوشل  میڈیا پر وائرل فیک نوٹیفیکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ   9 سے 12 اپریل تک سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یہ فیک نیوز گھڑنے والوں نے کہانی کے کئی وریژن بنائے، جن میں سے نسبتاً محتاط کہانی یہ تھی کہ "  پاکستان میں اس سال عیدالفطرپر 6 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔" 

کیا کیا کہانیاں جوڑی گئیں

اس کہانی کے خالقوں کا کہنا تھا کہ عیدالفطر 10 اپریل بدھ کو ہونے کا امکان ہے اور ملک میں عید کی نسبتاً طویل چھٹیاں متوقع ہیں۔

 چھٹیوں کی طوالت کو یقینی بنانے کے لئے بتایا گیا کہ "چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔"

عید تعطیلات نوٹیفکیشن جعلی اور خودساختہ ہے، کیبنٹ  ڈویژن 

 سوشل میڈیا پر لانگ عید ہالیڈیز  کی افواہ زیادہ پھیل گئی تو آخر وفاقی حکومت کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ عید تعطیلات نوٹیفکیشن جعلی اور خودساختہ ہے۔ کیبنٹ ڈویژن نے بتایا کہ عید ہالیڈیز کی سمری تو ابھی وزیر اعظم کو بھجوائی گئی ہے اس ضمن میں کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں۔  عید تعطیلات نوٹیفیکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری ہو گا۔

عید کی متوقع چھٹیوں کا اعلان تو  تین ماہ پہلےہو گیا تھا

عید کی چھٹیاں کب ہوں گی یہ اعلان 20 دسمبر 2023  کو ہی شائع ہو چکا ہے۔ سال  2024 کی متوقع سرکاری چھٹیوں کی تفصیل کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اس  سال عید کی چھٹیاں  10  اپریل سے  13  اپریل تک متوقع ہیں۔ یہ تفصیل تقریباً تمام نیوز آؤٹ لیٹس نے شائع کی تھی۔

عید کی چھٹیاں تین ہی ہوں گی

ذمہ دار سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں  ہر سال کی طرح اس سال بھی تین ہی ہوں گی۔ اگر عید دس اپریل کو ہوئی تب  عید کی چھٹیاں 10 اپریل سے  13  اپریل تک ہوں گی۔  جن اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے، ان کے کارکنوں کو ممکن ہے کہ  10 اپریل کی عید سے   مسلسل پانچ ہالیڈیز مل جائیں لیکن جن اداروں میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہوتی ہے وہاں کام کرنے والوں کو عید کی تین چھٹیوں کے بعد ہفتہ  14 اپریل کو کام پر آنا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں