کرکٹ کے ہیرو سنوکر میں زیرو نکلے

31 Mar, 2024 | 02:37 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: قومی کرکٹرز کاکول میں دن بھر  سخت جسمانی ٹریننگ کے بعد تھکن اتارنے کے لئے سنوکر اور خوش گپیوں کا سہارا لینے لگے۔

ٹریننگ کے تھکا دینے والے سیشنز کے بعد اکثر کرکٹر سنوکر اور بلئیرڈ ٹیبلز پر پائے جاتے ہیں یا باہم خوش گپیوں سے تھکن اتارتے ہیں۔ 

ٹی ٹوئنٹی سیریز  اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹرز کاکول کے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں دن بھر سخت مشقت میں مصروف رہتے ہیں۔  دو کلومیٹر کی دوڑ،  ڈرلز اور سخت ٹریننگ سے کچھ کھلاڑی سخت کوش بنتے دکھائی دےے رہے ہیں تو کچھ  مسلسل تھکاوٹ سے اکتائے اکتائے سے دکھائی دیتے ہیں۔ 

 دل بہلانے کے لیے خوش گپیاں اور  اسنوکر ٹیبل ہی میسر آتے ہیں یا پھر ٹی دیکھنے کی تفریح۔

 کرکٹ کے ہیرو بابر اعظم سنوکر میں زیرو نکلے

کاکول کیمپ آ کر پتہ چلا کہ سنوکر اور بلئیرڈ بھی سب کرکٹرز کو کھیلنا نہیں آتی.  بیشتر کرکٹر سنوکر ٹیبل پر تکے مارتے دکھائی دیئے۔  تاہم وقت گزاری کے لئے کھیلنے کی کوشش سبھی کر رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ کاکول سے واپسی پر ان میں سے کچھ اچھے کیوئسٹ بن ہی جائیں۔

معلوم ہوا ہے کہ کرکٹ کے ہیرو بابر اعظم سنوکر میں زیرو نکلے ہیں۔  بابر اعظم اس گیم کے اناڑی ثابت ہوئے، بہت کوشش کے باوجود  بال کو  پاکٹ نہ کر سکے۔ سنوکر ٹیبل پر دوستانہ میچ کے دوران افتخار احمد، محمد عامر، عماد وسیم، اور عباس آفریدی بھی لطف اندوز ہوئے

مزیدخبریں