سٹی42:پشاور میں لین دین کے جھگڑے پر تین افراد قتل ہو گئے۔
پشاور شہر میں بدامنی کی لہر عروج پر ہے۔ تہرے قتل کا حالیہ واقعہ چارسدہ روڈ شیروجنگی میں پیش آیا۔ لین دین کے جھگڑے کے دوران دو گروہوں میں فائرنگ شروع ہو گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آ کر تین افراد مر گئے۔
پولیس واقعہ کے بعد آئی اور ضابطہ کی کارروائی کر کے لاشیں کے ایم یو ہسپتال منتقل کر دیں۔ تین افراد کے قتل میں ملوث کوئی شخص گرفتار نہیں ہوا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس سنگین جرائم کے مقدمے تو درج کرتی ہے لیکن مقدمے درج ہونے کے بعد کوئی گرفتاری نہیں ہوتی اس لئے شہر میں سنگین جرائم کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے۔