مولانا فضل الرحمان سے پیپلز پارٹی کے رہنما  مخدوم جمیل الزماں کی ملاقات

31 Mar, 2024 | 01:58 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: سروری جماعت پاکستان کے روحانی پیشوا  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کی جمعیت علما اسلام کے  امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ 

  سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں نے مولانا فضل الرحمان کو ہالا آنے کی دعوت دی ، مولانا فضل الرحمان نے یہ دعوت قبول کر کے کہا کہ وہ چند روز بعد مخدوم صاحب سے ملاقات کے لئے ہالا جائیں گے۔

 ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہِ خیال ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان الیکشن   کے بعد سے وقتاً فوقتاً رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام سینیٹ کے الیکشن میں ایک دوسرے کی مدد بھی کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں