سٹی42: واہ میں شوقین مزاج ڈاکو قصاب کی دوکان میں گھس گئے، کیش بکس اور قصابوں کی جیبوں میں موجود رقم کے ساتھ دوکان میں لٹکے ہوئے ذبح شدہ سالم بکرے بھی لے گئے۔
واہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں ڈکیٹی کی انوکھی واردات بارش کے دوران ہوئیں جب علاقہ کی سڑکوں پر لوگ بہت کم تھے۔
تین ڈاکو jجاوید قصاب کی دوکان میں گھسے اور دوکان سے نقدی کے ساتھ جتنے سالم بکرے اٹھا کر لے جا سکتے تھے وہ بھی لے گئے۔
اس واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ متاثرہ قصابوں نے بتایا کہ انہوں نے واردات کے فوراً بعد ون فائیو پر کال کی، ون فائیو پولیس کا سٹیشن نزدیک ہی واقع ہے لیکن پولیس نہیں آئی۔ قصاب جاوید نے بتایا کہ ڈاکؤوں کے پاس کلاشنکوف اور پستول تھے۔