خراب موسم، تکنیکی خرابی، کئی فلائٹس ڈائیورٹ، ایک جہاز کو واپس اتارا گیا

31 Mar, 2024 | 01:01 AM

سٹی42: بارش اور خڑاب موسم نے اسلام آباد اور پشاور میں ائیرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت میں تعطل ڈال دیا۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دونوں ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریش خراب موسم کے سبب متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور  پشاور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن ہفتے کو  موسم کی خرابی کی وجہ سے جزوی طور  پر متاثر ہوا ہے۔

موسم کی خرابی کے باعث 2  پروازوں کے رخ موڑےگئے جب کہ کئی پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز 308 کو  اسلام آباد ائیرپورٹ پر موسم زیادہ خراب ہونے کے سبب رُخ موڑ کر لاہور ائیرپورٹ  بھیجنا پڑا۔ 

اسلام آباد سے شام 7  بجےک روانگی کے لئے شیڈول کی گئی پرواز  پی کے 309 کی کراچی روانگی میں چار گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔

 دبئی سے پشاور  آنے والی فلائٹ  پی کے 184 موسم کی خرابی کی وجہ سے منزل  پر لینڈ نہ کرسکی اسے اسلام آباد  ائیر پورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔ 

موسم ٹھیک ہونے پر طیارے کو پشاور روانہ کیا  گیا ۔

اسی طیارہ کو پشاور  سے دبئی روانہ ہونا تھا، دبئی جانے والے فلائٹ  کئی گھنٹے تاخیر سے دبئی روانہ ہوئی۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز  ایس وی 726 کو اسلام آباد لینڈ کرنے کے لئے نصف گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔  ای کے 716  کوبھی انتظار کے بعد لینڈنگ کروائی گئی۔

ابوظہبی جانے والی فلائٹ ٹیکنیکل فالٹ کے باعث واپس اتاری گئی

 اسلام آباد سے نجی ائیرلائن کی ابوظہبی کے لیے پرواز  نے فنی خرابی کے باعث 40 منٹ بعد واپس اسلام آباد لانا پڑی، اسے ٹیکنیکل لینڈنگ کروائی گئی۔

سی اے اے کے ترجمان کے مطابق فلائٹ پی اے 230 نے اسلام آباد سے ابوظبی کے لیے ٹیک آف کیا تو ائیربس اے 321 طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ اے ٹی سی اسلام آباد کی ہدایت پر  پائلٹ نے روانگی کے 40 منٹ بعد واپس اسلام آباد باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

اس فلائٹ کے مسافروں کو  طیارہ تبدیل کرکے مسافروں کو 5 گھنٹے بعد منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں