ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں چاہے فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان

سپریم کورٹ میں چاہے فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے زمان پارک میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چاہے فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف کسی بھی سازش کا عوام بھرپور جواب دے گی، بھکاری وزیراعظم نے قوم کو بھی بھکاری بنا دیا۔
 چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ آئے روز آٹے کی لائنوں میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چودھری پرویزالٰہی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer