ویب ڈیسک: ملکی سیاسی صورتحال پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیاگیا،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ایک بجے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت آج لاہور میں ہو گا،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے،اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں حکومتی اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔