بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگو ئی

31 Mar, 2023 | 08:16 PM

سٹی 42 : لاہور شہر میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اب تک جیل روڈ پر 39.5 ملی میٹر، ایئرپورٹ 32 ملی میٹر ، ہیڈ آفس گلبرگ 13 لکشمی چوک 77  اپر مال 55 اور  مغلپورہ 55 تاجپورہ 64 نشتر ٹاون  38 چوک نا خدا36   پانی والا تالاب 38فرخ آباد 40 گلشن راوی  35، اقبال ٹاون  20 سمن آباد 20 جوہر ٹاون 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
   اب تک سب سے زیادہ بارش 52 ملی میٹر لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ایم ڈی واسا کا کہنا تھا ہے کہ نکاسی آب آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے ۔    تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلانے کے احکامات جاری کر دیے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گااور اسلام آباد میں دن کے اوقات میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  خیبرپختونخوا میں  پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد  میں   تیزہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے , بلوچستان کےبیشتر اضلاع  میں  موسم خشک رہے گا ، شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود  رہے گا۔

مزیدخبریں