ویب ڈیسک : ٹوئٹر کی جانب سے کمپنیوں اور اداروں کے لیے ایک نیا فیچر ویری فکیشن فار آرگنائزیشنز متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ اس نئے فیچر سے اداروں کو خود سے منسلک یا ملحق اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے میں مدد ملے گی۔کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر کمپنیوں کو اپنے سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا مکمل اختیار فراہم کرے گا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر انحصار کرنے کی بجائے اب ادارے اس فیچر کے ذریعے اپنے منسلک اکاؤنٹس کو خود ویری فائی کر سکیں گے۔
Verified Organizations is a new way for organizations and their affiliates to distinguish themselves on Twitter. Rather than relying on Twitter to be the sole arbiter of truth for which accounts should be verified, vetted organizations that sign up for https://t.co/1v6wSVKfDb…
— Twitter Verified (@verified) March 31, 2023
ایسے منسلک اکاؤنٹس کی پروفائل پر ایک بیج ہوگا جس میں ادارے کا لوگو بنا ہو گا۔
اس حوالے سے کمپنیوں، حکومتی اور دیگر اداروں کو ایک ویب سائٹ پر جاکر ویٹ لسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے اس ویٹ لسٹ کی بنیاد پر ای میل کے ذریعے ان اداروں کو فیچر کا حصہ بننے کے بارے میں بتایا جائے گا۔