ویب ڈیسک: 9 فیصد مہنگائی کم ہوگئی ،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 45.36 فیصد پر آگئی،ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے11 اشیاء سستی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
ایک ہفتے میں کیلے کی قیمت میں 7.54 فیصد کا اضافہ ہوا،انڈے7.22 ,مٹن 2.38 اور چینی 2.12 فیصد مہنگی ہوئی ،ایک ہفتے میں آٹا 1.91 اور چائے کی قیمت 1.79 فیصد بڑھی،حالیہ ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 15.10 فیصد کی کمی ہوئی ،چکن 11.96 اورٹماٹر کی قیمتوں میں10.26 فیصد کی کمی ہوئی،ایک ہفتے میں کوکنگ آئل1.24 اور گھی1.07 فیصد سستا ہوا ۔