ملک بھر میں بلیک آؤٹ کی انکوائری رپورٹ جاری

31 Mar, 2023 | 01:32 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے 23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بلیک آؤٹ کی انکوائری رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں این ٹی ڈی سی، جنکو ٹو، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی، کے الیکٹرک  کو بلیک آؤٹ کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوب میں ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداور بڑھائی گئی اور شمال میں واقع پن بجلی پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی کی گئی۔ بجلی کی ترسیلی لائنوں کی استعداد سے زیادہ فراہمی سے سسٹم غیر متوازن ہوا۔ساؤتھ میں فریکوئنسی زیادہ اور جنوب میں کم تھی۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ رن بیک موڈ میِں جانے سے  کے ٹو کے تھری پلانٹس ٹرپ کرگئے ، جس کے نتیجے میں 1940 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ لکی،اینگرو، شنگھائی الیکٹرک اور تھر کول میں کیسکیڈنگ ہوئی۔ ساؤتھ زون کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ساؤتھ ریجن میں بلیک آؤٹ ہوگیا۔

  
 
 
 
 

مزیدخبریں