ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیکریز کے اوقات کار تبدیل

 بیکریز کے اوقات کار تبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کےتدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے انڈرپاسزکے بجائے سڑکوں کی ری ماڈلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کہا کہ سڑکوں کی ری ماڈلنگ کی بجائے انڈر پاسز بنائے جارہے ہیں، مسائل پھربھی حل نہیں ہورہے  بلکہ بڑھ رہے ہیں، ٹریفک پولیس کی استعداد بڑھانےکی ضرورت ہے، ان کے پاس کیمرےاور دیگر آلات ہونے چاہئیں۔

دورانِ سماعت عدالت نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی ماحولیاتی سفیر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ واٹراینڈانوائرمنٹل کمیشن آئندہ سماعت پر ماحولیاتی سفیر کے لیے نام تجویز کرے۔اس کے علاوہ عدالت نے ایل ڈی اےکو جوہرٹاؤن کے مال کے اطراف غیر قانونی پارکنگ ہٹانےاور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف جرمانے کا بھی  حکم دیا۔

Ansa Awais

Content Writer