ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف، سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ ایک ساتھ منا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فنکاروں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اپنے رشتے کا اختتام گزشتہ برس طلاق پر کیا تھا۔اس جوڑی کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے جس کی یہ دونوں مل کر پرورش کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں اس سابقہ جوڑی نے بیٹے کی سالگرہ کا کیک ایک ساتھ مل کر کاٹا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔ ان تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف اور کرن اشفاق کے کچھ مداح اِن پر تنقید تو کچھ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران انکشاف کیا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی ہے اور یہ کہ انہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مرد اچھا ہوتو اس کے لیے سب کچھ چھوڑا جاسکتا ہے اور یہ بھی بتایا تھا کہ وہ شادی سے پہلے بہت زیادہ بولڈ تھیں اور شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔