ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ، نیا ریٹ جانیے

31 Mar, 2023 | 11:13 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: چند روز کی معمولی کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 
دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 791 پر آگیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں