(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد اورپیٹرول بم چلانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو بری کردیا۔
تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو ایڈمن جج عبہرگل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ان افراد کو مال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس اہلکاروں پر تشدد،گاڑیاں جلانے اور پیٹرول بم چلانے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ میں ان کی شناخت نہیں ہوسکی، تفتیشی افسر نے عدالت سے تمام کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔