سستا پیٹرول سکیم، مفتاح اسماعیل نے عوام کو بُری خبر سنادی

31 Mar, 2023 | 10:34 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدوں کو توڑنے کی وجہ سے اعتماد کا فقدان ہے، سستا پیٹرول سکیم مجھے بہت پیچیدہ لگ رہی ہے، مجھے نہیں لگ رہا سستا پیٹرول سکیم کامیاب ہو گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدوں کو توڑنے کی وجہ سے اعتماد کا فقدان ہے، پاکستان چین کا بھی مقروض ہے، مغربی ممالک سمجھتے ہیں اگر قرض دیں گے تو پاکستان کہیں چین کو نہ دے دے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کی جیوپولیٹیکل بھی شامل ہے، پاکستان نے 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر اپریل سے لیکر جون تک دنیا کو واپس کرنے ہیں، پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، سعودی عرب، چین، مغربی ممالک کو بھی مزید انگیج کرنا ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے اگلے مالی سال بجٹ کی تفصیلات بتائی جائیں، عالمی طاقتوں کو لگ رہا ہے کوئی اور پارٹی اقتدار میں آنے والی ہے، یہ صورتحال بھی ہے، آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کی شرح سود کی پالیسی سے مطمئن ہے۔

مزیدخبریں