ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوت مدافعت بڑھانے کیلئے کونسا انرجی ڈرنک بہترین ہے  ؟

Energy drinks,Health tips
کیپشن: Energy drinks
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اگر آپ ہر روز صبح اٹھ کر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں یہاں تک کہ ناشتے کے بعد بھی یہی صورتحال رہتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قوت مدافعت کی کمی کا شکار ہیں۔

اگر جسم میں خون کی کمی  یاسر کے بال بھی گر رہے ہوں تو آپ کو متوازن اور اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور غذا لینے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کے جسم میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی کمی ہورہی ہے۔

انرجی ڈرنک کے لئے آپ  ایک عدد چقندر، ایک عدد گاجر، چند پتے ہرا دھنیا، آدھا انار (جس کے دانے نکال لیں)، 7 سے 8 کڑی پتہ، پودینے کے چند پتے، ایک ٹکڑا ادرک اور آدھا لیموں لیں۔

اس کے بعد تمام اجزاء میں آدھا گلاس پانی شامل کریں اور بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح اسے بلینڈ کرلیں جب مشروب تیار ہوجائے تو چھان کر گلاس میں ڈال لیں اب اس میں حسب خواہش مٹھاس کے لئے چاہیں تو شہد ڈال لیں اور مزے سے یہ ذائقے دار مشروب استعمال کریں۔

اس انرجی ڈرنک کو صبح نہار منہ پیئیں تو چند روز میں تمام مسائل ختم ہوجائیں گے ،اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کا میٹابولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے، جسم میں خون کی صفائی کا عمل بھی تیز ہوتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون سے زہریلے مادے الگ ہو جاتے ہیں، چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے اور جلد کے بڑھاپے کا عمل بھی رُک جاتا ہے،اس کے علاوہ دل کی صحت کے لئے یہ انرجی ڈرنک بہت فائدے مند ہے کیونکہ اس میں موجود چقندر اور گاجر میں لیوٹن ، بیٹا کیروٹین ودیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔